Swat Voice
Sport

فیفا ورلڈکپ، قطر نے بڑی پابندی لگا دی

WhatsApp Image 2022 11 17 at 7.10.55 PM 960x540 - فیفا ورلڈکپ، قطر نے بڑی پابندی لگا دی


دوحا: قطر نے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کو مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی جبکہ کوڑا کرکٹ پھینکنے پر بھی جرمانہ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر نے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کے مختصر لباس یعنی کندھوں کو کھلا رکھنا اور گھٹنے سے اوپر کے لباس پر پابندی عائد کی ہے اور کسی کو بھی مختصر لباس پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

غیر قطری خواتین پر مسلم ڈرس کوڈ کی پیروی کرنے اور عبایا پہننے کی سختی نہیں کی جا رہی تاہم مختصر لباس پہننے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی اور مکمل لباس پہننا ہو گا۔

واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈکپ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے اور ورلڈکپ کے دوران شائقین مختلف روپ اختیار کرتے ہیں جبکہ مختصر لباس بھی پہنا جاتا ہے تاہم قطر میں مختصر لباس سرعام پہننے پر سخت پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگز جاری، بابر اعظم کی ترقی

قطر میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوران بھی کوڑا کرکٹ پھینکنے پر شائقین کو 2 ہزار 4 سو یورو تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ شائقین کی نگرانی کے لیے اسٹیڈیم میں ہائی ٹیک قسم کے کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور 15 ہزار کیمروں سے شائقین کی نگرانی کی جائے گی۔



Source link

متعلقہ

فلسطین میں ہونے والے مظالم پر شاہین آفریدی کا پیغام

Swat Voice Editor

بھارت سپرپاور کی حیثیت سے کرکٹ چلا رہا ہے، عمران خان

Swat Voice Editor

پاکستان انگلینڈ کے خلاف سیریز ہار گیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy