Swat Voice
Sport

ہیلز اور کمنز نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے

WhatsApp Image 2022 11 16 at 12.37.28 PM 960x540 - ہیلز اور کمنز نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے


pat1 - ہیلز اور کمنز نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز اور انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے 2023 میں آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کرنے والی ٹیم انگلینڈ کے اوپنر ہیلز نے آسٹریلیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کرکٹ لیگز کھیلنے کے معاہدے کر رکھے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب 29 سالہ آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے اپنے آرام کیلئے انڈین لیگ کو نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایشز اور 50 اوور کے ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے خود کو ریسٹ دینا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز نے ون ڈے میچوں میں بھی آسٹریلوی کپتانی سنبھال لی ہے۔

واضح رہے 50 اوورز میچز کا ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا جانا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انٹرنیشنل شیڈول میں آئندہ 12 ماہ میں بہت زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچ ہیں، تاہم میں ایشز اور ورلڈ کپ سے قبل کچھ آرام کروں گا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ ایشز سے قبل جولائی میں اسے انڈیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف بھی سیریز کھیلنی ہے۔

جمعرات کو ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی شروع ہو رہی ہے۔ تاہم ہیلز سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

سیریز کا پہلا میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے چار روز بعد ہو رہا ہے۔ انگلش آل راؤنڈر معین علی نے سیریز کی ٹائمنگ کو ’انتہائی بُرا‘ کہا ہے۔ رواں سال انگلش ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے اچانک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کرکٹ حکام کے لیے ایک ’ویک اپ کال‘ ہونی چاہیے۔

دریں اثنا انگلش بیٹر سیم بلنگز نے بھی آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کینٹ کے ساتھ کاؤنٹی چیمپیئن شپ پر دھیان دینا چاہتے ہیں۔





Source link

متعلقہ

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل، بارش کا امکان، ریزرو ڈے پر کھیل کا دورانیہ بڑھا دیا

Saeed

ماضی میں جو غلطیاں کیں اس کی سزا ملی ہے، شان مسعود

Saeed

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینو کی انتقال کر گئے

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy