Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات میں ڈی وارمنگ مہم کا آغاز کردیا گیا

Dwarming - سوات میں ڈی وارمنگ مہم کا آغاز کردیا گیا

سوات وائس : دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی ڈی وارمنگ مہم جاری ہے جس کے تحت پانچ سال سے 17 سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کے لئے دوائی دی جارہی ہے، سوات میں مہم کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات سہیل احمد نے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ودودیہ ہائی سکول سیدو شریف میں سکول کے بچوں کو دوائی کھلا کر کیا۔ مہم کے آغاز کے موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر یاسرخان، ودودیہ ہائی سکول کے پرنسپل واساتذہ بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات نے کہا کہ بچوں کے صحت کے حوالے سے ڈی وارمنگ نہایت ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹ کے کیڑے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں منفی اثر ڈالتے ہیں جس کا تدارک ضروری ہے اور ایسے میں یہ مہم اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو ڈی وارم کرنے کے لئے سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ

ایم پی اے فضل حکیم نے سبسڈائز آٹے کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان کردیا

Swat Voice Editor

الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈونرکانفرنس میں ایک کروڑ83 لاکھ امداد کے اعلانات

Swat Voice Editor

تنظیم سپیشل پرسن آواز کا یوم معذور کے موقع پراحتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy