Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

دنگرام ہاؤسنگ سکیم پر بہت جلد عملی کام شروع کر رہے ہیں،ڈاکٹر امجد

Dr Amjad - دنگرام ہاؤسنگ سکیم پر بہت جلد عملی کام شروع کر رہے ہیں،ڈاکٹر امجد

سوات وائس : وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ دنگرام ہاؤسنگ سکیم ضلع سوات پر جلد عملی کام کا اجراء کر رہے ہیں، دنگرام ہاؤسنگ منصوبہ میں کل 71 پلاٹس مقامی رجسٹرڈ صحافیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں، خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں 5 سو 16 کنال اراضی جبکہ 6 سو 82 پلاٹس پر مشتمل دنگرام ہاؤسنگ سکیم پر بہت جلد عملی کام شروع کر رہے ہیں، منصوبہ میں کل 71 پلاٹس مقامی رجسٹرڈ صحافیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں پی ایچ اے کی بتیسویں اتھارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پچھلے اتھارٹی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر پیش رفت سے متعلق شرکاء اجلاس کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ 7 نئے ایجنڈاز بھی زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں جلوزئی ہاؤسنگ سکیم ضلع نوشہرہ میں پراؤنشل سروسز اکیڈمی خیبرپختونخوا کیلئے 77 کنال اراضی مختص کرانے، ماہرین کا ضلع نوشہرہ میں میگا سٹی کے جاۓ وقوع کا دورہ و تفصیلی رپورٹ اور محکمہ کیلئے ماہرینِ قانون کے پینل کا خدمات حاصل کرنے سمیت ڈائریکٹر جنرل پراؤنشل ہاؤسنگ اتھارٹی ھیڈ آفس نشتر آباد پشاور منتقل کرانے سے متعلق غور و خوض کیا گیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی نے دنگرام ہاؤسنگ سکیم سوات میں قبرستان کیلئے جگہ متعین کرانے پر پی ایچ اے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے ہنگو ٹاؤن شپ کا دورہ کرنے کے لیے انتظامیہ کو ھدایات بھی جاری کیں۔  اجلاس میں سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر جنرل و ڈائریکٹر فنانس پراؤنشل ہاؤسنگ اتھارٹی جبکہ فنانس، پی اینڈ ڈی، لاء اور نمائندہِ بورڈ آف ریونیو کے بشمول دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

متعلقہ

سوات یونیورسٹی کا ایکسپو، فوجی افسران کی شرکت کے خلاف طلباء سراپا احتجاج

Swat Voice Editor

کوکارئی، 20 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Swat Voice Editor

ملاکنڈ ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بطور پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر، تکنیکی واقفیت کے بارے سیشن کا انعقاد

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy