Swat Voice
Sport

مانچسٹر یونائیٹڈ نے میرے ساتھ دھوکا کیا، رونالڈو

ronaldo - مانچسٹر یونائیٹڈ نے میرے ساتھ دھوکا کیا، رونالڈو


پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ٹین ہیگ اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز انہیں زبردستی کلب سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پانچ بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے فٹ بالر نے کہا کہ میں ایرک ٹین ہیگ کی عزت نہیں کرتا ا کیونکہ وہ میری عزت نہیں کرتا۔

رونالڈو نے کہا کہ جولائی میں جب میری بیٹی کی طبعیت ناساز تھی تو میں اسے اسپتال لے کر گیا تھا،اس وجہ سے میں پری سیزن ٹریننگ کے لیے وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ اس مشکل وقت میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ میرے ساتھ ہمدردی کی بجائے کلب نے مجھ پر شک کیا۔

انہوں نے کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں کوئی ایلکس فرگوسن کے جانے کے بعد کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی۔

 



Source link

متعلقہ

بابر اعظم نے محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

Swat Voice Editor

ارجن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل میں ڈیبیوکرکے منفرد اعزاز حاصل کر لیا

Swat Voice Editor

دنیا کی مہنگی ترین ٹی 20 لیگ،بھارتی بورڈ کا کھلاڑی بھیجنے سے متعلق بڑا فیصلہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy