Swat Voice
Sport

قومی کرکٹ ٹیم میلبرن سے براستہ دبئی پاکستان کیلئے روانہ ہو گی

WhatsApp Image 2022 11 13 at 11.40.40 PM 960x540 - قومی کرکٹ ٹیم میلبرن سے براستہ دبئی پاکستان کیلئے روانہ ہو گی


میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم 14 نومبرکو آسٹریلیا کے شہر میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی اور 15 و 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی۔

1992 کی تاریخ دھرائی نہ جا سکی، انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور  فیلڈنگ کوچ عبدالمجید میلبرن سے لاہور پہنچیں گے جب کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی راولپنڈی آئیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور پہنچیں گے جب کہ اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کا منفرد اعزاز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔



Source link

متعلقہ

آئی سی سی نے بابر اعظم کو “بادشاہ بابر” کا خطاب دے دیا

Saeed

پہلے ٹی 20 میچ سے سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم جمع

Saeed

امام الحق کا دل بھی مچلنے لگا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy