Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ، مہوڈنڈ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

mahodand - سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ، مہوڈنڈ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

سوات  وائس : سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ گرم خوراکی اشیاء کی دکانوں پر لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع بھر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہے گا، اسی طرح سوات  کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، کالام میں درجہ حرارت  3 سینٹی گریڈ،مہو ڈنڈ میں منفی ایک جبکہ مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے ۔ میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے ،جبکہ گرم خوراکی اشیاء کی دکانوں کی رونقیں بھی بحال ہو گئی ہے۔ بالائی علاقوں سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق سیاحوں نے بھی ان علاقوں کا رخ کرلیا ہے جہاں پر برف باری ہو رہی ہے ۔

متعلقہ

پشاور دھماکے کے خلاف سوات کی سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈونرکانفرنس میں ایک کروڑ83 لاکھ امداد کے اعلانات

Swat Voice Editor

سوات پریس کلب کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy