Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

تھانہ رحیم آباد کی حدود میں وائرل ہونے والی ویڈیو پر پولیس کا موقف سامنے آگیا

Rahim Abad Police - تھانہ رحیم آباد کی حدود میں وائرل ہونے والی ویڈیو پر پولیس کا موقف سامنے آگیا

سوات  وائس : تھانہ رحیم آباد کی حدود میں وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوات پولیس کی جانب سے موقف سامنے آگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  تھانہ رحیم آباد کی پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی، دوران گشت سدیس ولد علی سید سکنہ اینگرو ڈھیرئی بعمر 16 سال زخمی حالت میں پولیس کو ملا، سدیس نے تھانہ رحیم آباد پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا  کہ اس کے بھائی نے دیر آنے کی وجہ سے اس پر شیشے کے جگ سے وار کیا جس سے اس کا بایاں بازو شدید زخمی ہوا ہے  اور اسے جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق موقع پر موجود موبائل آفیسر نے فورا مجروح سدیس کے بیان کے مطابق تھانہ رحیم آباد کو مراسلہ ارسال کیا، تھانہ رحیم آباد پولیس نے  مجروح سدیس کے بھائی غیاث کے خلاف ایف ائی آر درج کیا۔ایف آئی ار درج ہونے کے بعد ایچ او تھانہ رحیم حبیب سید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم غیاث کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک عدد 9mm پستول نمبری A3784 بمعہ 9 عدد کارتوس بھی برآمد ہوا۔واضح رہے کہ تھانہ رحیم آباد کی حدود میں مذکورہ شخص نے ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ پولیس اہلکار ان کے گھر میں گھسے ہیں اور ان پر تشدد کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

متعلقہ

امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں،پنڈی میں احتجاج کریں گے، مراد سعید

Swat Voice Editor

لانگ مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی

Swat Voice Editor

وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات اور ملاکنڈ میں اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy