Swat Voice
Sport

پاکستان یا انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کون اٹھائے گا؟فیصلہ کل ہو گا

pak v eng - پاکستان یا انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کون اٹھائے گا؟فیصلہ کل ہو گا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 کا سب سے بڑا مقابلہ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا ۔

ملبرن میں کل اور پیر کے روز بارش کی پیش گوئی ہے جس کے پیش نظر آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے مختص ریزرو ڈے کا پلیئنگ ٹائم بڑھا دیا۔

آئی سی سی قوانین پر نظرثانی کرکے ملبرن میں فائنل کا وقت دو سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا گیا۔ میچ مکمل ہونے کے لیے کم سے کم 10 اوورز فی اننگز ہونا ضروری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا امکان

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کے فائنل میچ اتوار کو ہی مکمل ہو، اگر ممکنہ اوور بارش کی وجہ سے نامکمل رہا، تب ہی میچ ریزرو ڈے میں داخل ہوگا۔

میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔

واضح رہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔



Source link

متعلقہ

شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل

Swat Voice Editor

میچ صورتحال اور پلان کے مطابق کھیلتے ہیں، بابر اعظم

Swat Voice Editor

ایشیا کپ، فائنل سے پہلے پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy