Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

امن و امان کی صورت حال، ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری

Police 45 - امن و امان کی صورت حال، ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری

سوات وائس :ڈی آئی جی ملاکنڈ سجاد خان اور ڈی پی او ذاہد نواز مروت  کی خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر مختلف مقامات ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کی خاطر ضلع سوات کے مختلف مقامات میں متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔رات کے وقت ناکہ بندیاں کرنے کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرذاہد نواز مروت کی ہدایات کے مطابق رات کے وقت ناکہ بندیاں کرنے کا سلسلہ ائندہ بھی جاری رہے گا جس کا مقصدشر پسندوں کو پناہ لینے کا موقع نہ ملنا،  سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا جڑ سے خاتمہ اور ان کے سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا، امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور عوام کی جان و مال کو محفوظ رکھنا ہے۔

متعلقہ

سوات بحرین میں  پاک فوج کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Swat Voice Editor

سوات جیل سپرنٹنڈنٹ کی خیبر پختونخوا میں پہلی پوزیشن

Swat Voice Editor

مانیار،گیس لیکج کی وجہ سے میاں بیوی جاں بحق

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy