Swat Voice
Sport

پاکستانی ٹیم مضبوط ہے، فائنل جیتنا آسان نہیں ہوتا، جوز بٹلر

WhatsApp Image 2022 11 12 at 12.07.11 PM 960x540 - پاکستانی ٹیم مضبوط ہے، فائنل جیتنا آسان نہیں ہوتا، جوز بٹلر


میلبرن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مضبوط ہے اور ورلڈ کپ جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اندازہ ہے وہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ہم نے پچھلے کچھ عرصے میں ایک دوسرے کے خلاف کافی میچز کھیلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا اور پاکستان کی بالنگ لائن اپ مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ فائنل، بارش کا امکان، ریزرو ڈے پر کھیل کا دورانیہ بڑھا دیا

موسم سے متعلق بات کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ موسم کا اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے تاہم بطور ٹیم کسی بھی صورتحال میں کھیلنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائنل کھیلنے کے لیے پر جوش ہیں اور امید ہے اچھی پرفارمنس دیں گے۔ جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ اتوار 13 نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میلبرن میں کھیلا جائے گا۔



Source link

متعلقہ

بابر اعظم دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گَئے

Swat Voice Editor

رمیز راجہ ایک مرتبہ پھر کمنٹری باکس میں قدم جمانے کیلئے تیار

Swat Voice Editor

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy