Swat Voice
Sport

بابراعظم نے کراچی کنگز کو چھوڑ کر نئی ٹیم جوائن کر لی

Babar Azam - بابراعظم نے کراچی کنگز کو چھوڑ کر نئی ٹیم جوائن کر لی


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کو جوائن کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بابراعظم نے بطور کپتان پشاور زلمی کو جوائن کیا ہے۔

جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کے بھی پشاور زلمی میں شمولیت کے قومی امکانات ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے بابراعظم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp Image 2022 11 11 at 20.12.58 - بابراعظم نے کراچی کنگز کو چھوڑ کر نئی ٹیم جوائن کر لی

مزید برآں پی ایس ایل 8 کے پلیئر ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ نے سرکردہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی ویڈیو جاری کی ہے۔کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ریس ٹاپلی ، ٹام کُرن جنوبی افریقا کے وائین پارنل ، لونگی این گیڈی، وین ڈر ڈوسن، سری لنکا کے داسن شاناکا شامل ہیں۔

عادل رشید ،نکولس پورن ،ایون لوئس ،وانندو ہسارنگا،جیمی نیشم اور آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بھی پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ راشد خان، شکیب الحسن ،ڈیوڈ ملر ،ڈیوڈ ملان ،مجیب الرحمان ،ایلیکس ہیلز بھی پلئیرز ڈرافٹ کے سرکردہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔





Source link

متعلقہ

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ طے پا گئی

Swat Voice Editor

بابر اعظم دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گَئے

Swat Voice Editor

ڈیوڈ وارنرکی 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy