Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل، بارش کا امکان، ریزرو ڈے پر کھیل کا دورانیہ بڑھا دیا

WhatsApp Image 2022 11 11 at 4.05.13 PM 960x540 - ٹی 20 ورلڈکپ فائنل، بارش کا امکان، ریزرو ڈے پر کھیل کا دورانیہ بڑھا دیا


میلبرن: ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں بارش کے امکان کے باعث مختص ریزرو ڈے میں کھیل کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی نے ریزرو ڈے میں کھیل کا دورانیہ بڑھا دیا اور شق 13،7 اور 3 پر نظرثانی کر کے وقت 2 سے 4 گھنٹے کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ میچ مکمل ہونے کے لیے کم سے کم 10 اوورز فی اننگز ہونا ضروری ہے اور ہر ممکن کوشش کی جائیگی کے فائنل میچ اتوار کو ہی مکمل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بارش! شائقین کا میدان بدلنے کا مطالبہ

اگر ممکنہ اوور بارش کی وجہ سے نامکمل رہے تب ہی میچ ریزرو ڈے میں داخل ہو گا اور ریزرو ڈے پر میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ اتوار 13 نومبر کا آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا تاہم فائنل کے روز میلبرن میں بارش کے بہت زیادہ امکان ہے ہیں۔



Source link

متعلقہ

عامر یا شاہین، کون سا بولر زیادہ باصلاحیت ہے؟ سرفراز احمد نے بتا دیا

Swat Voice Editor

بی سی سی آئی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق انگلش کرکٹ بورڈ کی پیشکش مسترد کر دی

Swat Voice Editor

آئی سی سی نے بابر اعظم کو “بادشاہ بابر” کا خطاب دے دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy