Swat Voice
Sport

کس میں کتنی گریس ہے؟پاکستانیوں نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو بتادیا

WhatsApp Image 2022 11 10 at 2.59.56 PM 960x540 - کس میں کتنی گریس ہے؟پاکستانیوں نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو بتادیا


سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی ٹویٹ پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

پاکستانیوں اور بھارتیوں کے درمیان ٹوئٹر پر نوک جھونک کوئی نہیں بات نہیں اور جب بات ہو کرکٹ کی تویہ پاکستنانیوں کی “ریڈ لائن” ہے۔

سابق بھارتی بالر عرفان پٹھان نے پاکستان کے سیمی فائنل میں جیت پر ٹویٹ کی تو  پاکستانیوں نےانہیں ان کی تنقید یاد دلائی جس پر وہ برا مان گئے اور ٹویٹ کیا کہ ” پڑوسیو جیت تو آتی جاتی رہتی  ہے لیکن گریس آپ کے بس کی بات نہیں”۔

عرفان پٹھان کی ٹویٹ پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے انہیں  اچھے سے یاد دلایا کہ کس میں کتنی گریس ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے کہا پہلے فائنل میں پہنچ جائیں پھر اس پر بات ہو گی۔

ایک صارف نے شاہین آفریدی کی بھارتی پرچم پر  آٹوگراف دینے تصویر دیتے ہوئے کہا” یہ ہے گریس۔”

ایک  صارف نے کہا پاکستان کے فائنل میں جانے پربھارتیوں کا رونا تو بنتا ہے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے عرفان پٹھان کا ہی کیا ہوا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا” یہ ایک پروفیشنل پلیئر کا گریس ہے؟”  عرفان پٹھان نے  پاکستان کی بھارت سے ہار کے موقع پر یہ ٹویٹ کیا تھا۔

صارفین نے بھارتی شائقین کرکٹ کے رویے سے متعلق بھی ملامت کی۔

خیال  رہے کہ عرفان پٹھان سوشل میڈیا پر اکثر پاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں جس کے باعث انہیں پاکستانیوں کے سخت جواب کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔





Source link

متعلقہ

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح،طالبان کا بیان

Swat Voice Editor

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل جیت لیا

Swat Voice Editor

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy