Swat Voice
Sport

دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ ہدف کے تعاقب میں، بھارت مشکل میں پھنس گیا

Ind vs Eng - دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ ہدف کے تعاقب میں، بھارت مشکل میں پھنس گیا


ایڈیلیڈ: ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی بھارت کی جانب سے دیئے گئے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ کے اوپنرز کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کی بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ کے اوپنرز کی جانب سے اچھا کھیل پیش کیا جا رہا ہے۔ 10 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ نے 98 رنز بنا لیے۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ کا اچھا آغاز نہ ہوا اور 9 رنز پر ہی بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔ بھارتی اوپنر ایل راہول صرف 5 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کے 56 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ بھی گر گئی اور بھارتی بلے باز روہت شرما 28 گیندوں پر 27 رنز بنا کر جارڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کا تیسرا کھلاڑی سوریہ کمار یادیو 75 کے مجموعی رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے انہوں نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ففٹی بنائی اور اگلے گیند پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا نے جارحانہ اننگز کھیلی انہوں نے 4 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی۔ وہ 33 گیندوں پر 63 رنز بنا کر اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت 158 کے مجموعی رنز پر آؤٹ ہو گئے انہوں نے صرف 6 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے باؤلر کرس جارڈن نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل رشید اور کرس ووکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فائنل میں، اب بھارت آئے یا انگلینڈ، ہم تیار ہیں

ٹاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ کوشش ہو گی بھارت کو 150 رنز تک محدود رکھ کر میچ جیتنے کی کوشش کریں۔ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں فل سالٹ اور کرس جارڈن کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہو گی انگلش ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔

بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔



Source link

متعلقہ

بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے ،ثقلین مشتاق

Saeed

میزبان قطر فیفا ورلڈکپ سے باہر

Saeed

قطر، فٹبال ورلڈکپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہو گیا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy