Swat Voice
Sport

بسمہ معروف، سب سے زیادہ میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر

Bisma - بسمہ معروف، سب سے زیادہ میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر


ویمن قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف پاکستان کی سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر بن گئیں۔

بسمہ معروف آئرلینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کا 121 واں ون ڈے میچ کھیل رہی ہیں جبکہ اس سے قبل ثنا میر 120 ون ڈے میچز کے ساتھ سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر ہیں۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: کیا تاریخ خود کو دہرا رہی ہے؟

کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے جبکہ فیملی اور اپنے شوہر کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ میں ثنا میر کی قیادت میں بہت کھیلی وہ انسپائریشن ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ میچ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپین شپ کے لیے تمام پوائنٹس حاصل کرنا چاہتی ہیں۔



Source link

متعلقہ

احمد آباد کے بعد پاکستان ٹیم کا ممبئی میں بھی کھیلنے سے انکار

Swat Voice Editor

’بس اتنی سی خواہش ہے، تیرے نام سے جانا جاؤں‘

Swat Voice Editor

جیتنا ہے تو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہو گی، رمیز راجہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy