Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈکپ، سابق کپتان کا پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ

WhatsApp Image 2022 11 09 at 11.59.15 AM 960x540 - ٹی 20 ورلڈکپ، سابق کپتان کا پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ


اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور سب کی نظریں سڈنی پر لگی ہوئی ہیں جبکہ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

سڈنی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ اور بین الاقوامی میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ناقابل تسخیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: کیا تاریخ خود کو دہرا رہی ہے؟

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے 6 میچز میں سے 4 جیتے جبکہ ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں پاکستان 28 میں سے 17 جیتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ دیا تو سابق کپتان معین خان نے کہا کہ بلاشبہ یہ پریشرمیچ ہے۔

ویمن پلیئر نے ٹی 20 سیمی فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی لے کر وطن آئے گی۔



Source link

متعلقہ

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور

Swat Voice Editor

خواب سے حقیقت، عامر جمال کا نیٹ بولنگ سے قومی ٹیم تک کا سفر

Swat Voice Editor

ٹیم کی کارکردگی اوپر جارہی ہے، ورلڈکپ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترینگے، بابر اعظم

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy