ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا سیمی فائنل آج سڈنی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ ہائی وولٹیج میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے مد مقابل ہوں گے۔
سڈنی میں صبح کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم میچ سے قبل موسم صاف ہوجائے گا۔ کھیل کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اوپننگ جوڑی توڑنے کے حق میں نہیں، میتھیو ہیڈن
دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں ۔ کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان فیورٹ ہے یا نیوزی لینڈ ؟ یہ کہنا ہے مشکل ہے۔ کیوی کھلاڑی سڈنی کی کنڈیشن سے واقف ہیں اچھا کھیل ہوگا۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم نے بھی میچ کے لیے حکمت عملی بنا لی ہے۔ مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ایسی ہے کچھ بھی کرسکتی ہے۔ بابر اعظم کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے۔
سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم گھنٹوں تنہا پریکٹس کرتے بھی نظر آئے۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے میچ سے پہلے آرام کیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران سڈنی میں کھیلے جانے والے 6 میچوں میں سے 5 میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیتی۔