Swat Voice
Sport

لیجنڈ کرکٹرعبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

WhatsApp Image 2022 11 08 at 11.56.28 AM 960x540 - لیجنڈ کرکٹرعبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل


پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کو آئی سی سی ہال  آف فیم شامل کر لیا گیا۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے مرحوم عبدالقادر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےان کا نام  ہال آف فیم میں شامل کر لیا۔

لیگ اسپنر عبدالقادر کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال اور انگلینڈ کی شیرلوٹ ایڈورڈز کو بھی ہال آف فیم  کا حصہ بنایا گیا ہے۔

عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر  نے والد کا نام  آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔  ان کا کا کہنا تھا کہ  یہ ہماری فیملی کے لیے بہت یاد گار لمحہ ہے۔ والد حیات ہوتے تو آج وہ یہ ایوارڈ ملنے پر بہت خوش ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم

پاکستان کے جادوگر اسپنر کا شاندار کرکٹ کیریئر 13سال پر محیط تھا۔عبدالقادر کے بین الاقوامی کیریئر میں باؤلنگ کا جادو کرکٹ کی دنیا پر چھایا رہا۔

عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 وکٹیں حاصل کی۔ عبدالقادر نے 104 ون ڈے میچوں میں 132 وکٹیں  لیں ۔عبدالقادر کے پاس 56 رنز دیکر 9 وکٹیں حاصل کرنے کا قومی ریکارڈ بھی ہے۔

عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں ساتویں پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل ظہیر عباس، وقار یونس، عمران خان، حنیف محمد، جاوید میانداد اور وسیم اکرم بھی ہال آف فیم میں  شامل ہو چکے ہیں۔

 





Source link

متعلقہ

آئی پی ایل فرنچائزز کی اربوں روپے لالچ دے کر انگلش کرکٹرز کو انٹرنینشل کرکٹ چھوڑنے کی پیشکش

Swat Voice Editor

جاوید آفریدی کی عرب میڈیا پر وائرل ہونے والے بابا جی کو بڑی پیشکش

Swat Voice Editor

اہلیہ کیا کہتی ہیں؟ فاسٹ باؤلر کا سسر بارے بھی بڑا دعویٰ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy