Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات پولیس  اور فوج کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری

Army3 - سوات پولیس  اور فوج کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری

سوات وائس : ریجینل پولیس افیسر سجاد خان اور ضلعی پولیس سربراہ سوات ذاہد نواز مروت کے خصوصی ہدایت پر ایس پی لوئر ارشد خان کے زیر نگرانی میں تھانہ کانجو اور تھانہ منگلور کے حدود میں ملک دشمن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ اج بھی جاری رہا جس میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز میں ایس ایچ او تھانہ منگلور حیات خان  کی قیادت میں ،ڈی ایس بی، ایلیٹ اور  ڈسٹرکٹ پولیس کی نفری نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ منگلور کے علاقہ سوربنڈ، جبڑ، ازبکا میں کیا گیا۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ کانجو یار محمد خان کی قیادت میں بہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس ، ڈی ایس بی نفری کےپاک ارمی جوانوں کے ساتھ جوائنٹ آپریشن بطرف سیگرام، غوریجو، امام ڈھیرئی اور جالوان میں کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذاہد نواز مروت نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے سوات کے مختلف حصوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری رہیں گے، سرچ آپریشن کا مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور ان کے سرگرمیوں پر کڑی نگرانی جاری رکھنا ہے۔

متعلقہ

وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات اور ملاکنڈ میں اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

Swat Voice Editor

پختون تحفظ موومنٹ کا راؤ انور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

مینگورہ میں نامعلوم نقاب پوشوں نے سولہ ہزار لوٹ لئے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy