Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف

Pak Vs Ban - ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف


ایڈیلیڈ: ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش نے اننگز کا اچھا آغاز کیا تاہم 21 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی اور لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 73 کے مجموعی اسکور پر گری جب سومیا سرکار 17 گیندوں پر 20 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ بھی فوراً ہی گر گئی جب نئے آنے والے کھلاڑی شکیب الحسن اپنی پہلی ہی گیند پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ وہ شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

91 رنز کے مجموعہ پر چوتھے کھلاڑی نجم الحسن آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اچھا کھیل پیش کیا وہ 48 گیندوں پر 54 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ 107 رنز پر پانچواں کھلاڑی مصدق حسین 11 گیندوں پر 5 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کے کھلاڑی نور الحسن بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑی نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پر اعتماد ہیں اور حارث نے پچھلے میچ میں مومنٹم برقرار رکھا۔ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور آج پوری کوشش ہوگی اچھا پرفارم کریں۔

انہوں نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے اور یہ میچ اہم ہے جیتنے کی کوشش کریں گے۔



Source link

متعلقہ

بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گا تو پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گا، رمیز راجہ

Saeed

اب بابر اور رضوان سے جان چھڑالی جائے؟ شاہین آفریدی کی طنزیہ ٹوئٹ

Saeed

افغانستان کے خلاف میچ  زندگی بھر یاد رکھوں گا، نسیم شاہ

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy