Swat Voice
Sport

فخر زمان کی جگہ محمد حارث اسکواڈ میں شامل

WhatsApp Image 2022 11 03 at 9.57.10 AM 960x540 - فخر زمان کی جگہ محمد حارث اسکواڈ میں شامل


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انجرڈ فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستانی اسکواڈ میں فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

فخر زمان کی انجری کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل محمد حارث کو شامل کرنے کی درخواست کی تھی ۔

ورلڈ کپ سے قبل فخر زمان گھنٹے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔فخر زمان کو اُن فٹ عثمان قادر کی جگہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے

فخر زمان کو نیدر لینڈ کیخلاف میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا جہاں وہ رن لینے کے دوران دوبارہ انجری کا  شکار ہو گئے تھے۔

ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ انجری کا شکار فخر زمان کو کھلا کر رسک لیا گیا تھا جس میں کبھی کامیابی کبھی ناکامی ملتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔  بد قسمتی سے فخر زمان کی پرانی انجری دوبارہ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کھیلے گا۔  سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ میں رہنے کے لیے قومی ٹیم کے لیےآج  جیت ضروری ہے۔ ٹائٹل کی دوڑ کے لیے دونوں ٹیموں کو اچھا نیٹ رن ریٹ چاہیے ہوگا۔



Source link

متعلقہ

آئی پی ایل میدانِ جنگ بن گیا، بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے

کرکٹ ورلڈ کپ: وریند سہواگ کی پاکستان سے متعلق بڑی پیش گوئی

Swat Voice Editor

نادر علی یوٹیوب سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟ شعیب اختر نے بڑا راز فاش کر دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy