Swat Voice
Sport

فخر زمان ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے

WhatsApp Image 2022 11 02 at 9.33.30 AM 960x540 - فخر زمان ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے


سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف بڑے میچ سے پہلے قومی کرکٹر فخر زمان ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو نے کہا ہے کہ فخر زمان  کے سکین کرائے گئے ہیں، وہ کل کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ فخر زمان نیدر لینڈ کیخلاف رنز لینے کے دوران انجری کا شکار ہوئے، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے،  بد قسمتی سے فخر زمان کی پرانی انجری دوبارہ سے ہوئی ہے۔

ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان پر زیادہ رسک نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے مقابلے میں نیدر لینڈز کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا جبکہ اسی میدان پر دوسرے اہم میچ میں بنگلادیش اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

میچ میں زمبابوے کی کامیابی کی صورت میں اُس کے سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے امکانات برقرار رہیں گے۔ جبکہ دوسرے میچ میں اگر بنگلادیش بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں ایک بار پھر زندہ ہو جائیں گی۔



Source link

متعلقہ

شاداب کا کیچ چھوڑنا بھارتی پولیس کے کام آ گیا، ویڈیو سے آگاہی مہم چلا دی

Saeed

اسپین کو اپ سیٹ شکست،مراکش کوارٹر فائنل میں

Saeed

جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy