Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ضلع سوات میں قرعہ اندازی کے انعقاد پر پابندی عائد, دفعہ 144 نافذ

Draw - ضلع سوات میں قرعہ اندازی کے انعقاد پر پابندی عائد, دفعہ 144 نافذ

سوات وائس :  ضلع سوات میں جیپوں، کاروں، موٹرسائیکلوں اور موبائلز وغیرہ کی قرعہ اندازی کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پابندی ساٹھ دن تک نافذ رہے گی۔ ضلع مجسٹریٹ جنید خان کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر عام لوگوں کی طرف سے متعدد کمپلینٹس ہیں کہ کار سنٹرز، سوداگر، کاروباری ادارے جیپوں، کاروں، موٹر سائیکلوں اور موبائلز وغیرہ کی لکی ڈرا/لاٹری کا اہتمام کر رہے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسا عمل خلاف قانون ہے اور عام لوگوں کے پیسے کے نقصان کے امکانات پیدا کرتا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں کے نقصان سے بچانے کے لیے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔

متعلقہ

ٹیکنکل کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

عبید خان قتل کیس کا مرکزی ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش

Swat Voice Editor

پختون تحفظ موومنٹ کا راؤ انور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy