Swat Voice
Sport

سری لنکا کے ہاتھوں شکست،افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

WhatsApp Image 2022 11 01 at 1.31.24 PM 960x540 - سری لنکا کے ہاتھوں شکست،افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے  اہم میچ میں افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے  اہم گروپ میچ میں  سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جس کے ساتھ ہی افغانستان  ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ افغانستان ایونٹ سے آوٹ ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔

میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

یہ پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

افغان بیٹر  رحمٰن اللّٰہ گرباز نے 28 اور عثمان غنی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکن  اسپنر ونندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا نے145 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور  میں حاصل کرلیا۔ بیٹر دھنن جیا دی سلوا  66 رنز کی شاندار اننگز  کھیل کر نمایاں رہے۔

واضح ر ہے  گروپ اے  میں شامل افغانستان  نے اب تک 4 میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔ افغانستان دو میچ  ہارا اور دو بارش کی وجہ سے ختم ہوئے  جس  پر 2 پوائنٹس ملے۔

گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے پہلے ہی 5،5 پوائنٹس ہو چکے ہیں۔ افغانستان5واں میچ جیت لے تو بھی اس کے ٹوٹل 4 پوائنٹس ہوں گے جس کے باعث افغانستان کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔



Source link

متعلقہ

انگلینڈ کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Swat Voice Editor

آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری

Swat Voice Editor

پاکستانی بولر احسان اللہ کے خونی باؤنسر نے شعیب اختر کی یاد تازہ کردی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy