Swat Voice
Sport

ہوٹل روم کی ویڈیو کیوں لیک ہوئی؟ کوہلی کو غصہ آگیا

WhatsApp Image 2022 10 31 at 2.17.23 PM 960x540 - ہوٹل روم کی ویڈیو کیوں لیک ہوئی؟ کوہلی کو غصہ آگیا


بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے، جس پر کھلاڑی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اس وقت بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں موجود ہے، جہاں سے ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی ، ویرات نے خود وہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ  یہ ویڈیو بہت خوفناک ہے اور اس کو دیکھنے کے بعد  مجھے اپنی پرائیویسی کے بارے میں بہت بے چینی محسوس ہوئی، اگر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں پرائیویسی نہیں رکھ سکتا، تو پھر میں کہاں اپنی پرسنل اسپیس کا سوچ سکتا ہوں؟

یہ بھی پڑھیں: الفاظ ختم ہو گئے، کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی، ویرات کوہلی

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھےاس قسم کی جنونیت اور ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں ہے، براہ کرم، لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں تفریح ​​کی چیز نہ سمجھیں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور ان سے ملنےکے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور میں اس چیز کو سمجھتا بھی ہوں۔



Source link

متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا فائدہ ہوگا، محمد نواز

Saeed

بابر اعظم کو کیریئر کے آغاز پر کس نے سپورٹ کیا ؟

Saeed

لاہور میں ہونے والے میچز کی تمام ٹکٹیں فروخت

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy