Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

WhatsApp Image 2022 10 30 at 7.51.13 PM 960x540 - ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی


پرتھ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دے دی

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر ٹھہر نہیں سکا، سوریا کمار یادیو نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی صرف 12 رنز بناسکے۔ میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگدی نے 4 اور وین پارنیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: آج کے دونوں میچز بارش کی نذر

جنوبی افریقہ نے 134 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر پورا کرلیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ٹمباباووما 10 اور ٹریسٹن اسٹبس نے 6 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک ایک رن اور رائیلی روسو صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ ملر نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے پاکستان کو ہرا دیا

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،محمد شامی، پانڈیا اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔





Source link

متعلقہ

سنیل گواسگر کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات،بابراعظم کو کیپ کا تحفہ

Saeed

ٹی ٹوئنٹی سیریز، آج نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کا مقابلہ

Saeed

کیا شاندار سیریز ہوئی!! برطانوی ہائی کمشنرکرسٹن ٹرنر کااردو میں پیغام

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy