Swat Voice
Sport

کھیل ابھی باقی ہے، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے میچ میں ڈرامائی صورتحال

WhatsApp Image 2022 10 30 at 12.25.46 PM 960x540 - کھیل ابھی باقی ہے، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے میچ میں ڈرامائی صورتحال


bangladesh zimbawe - کھیل ابھی باقی ہے، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے میچ میں ڈرامائی صورتحال

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے میچ میں ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب میچ کی آخری گیند نو بال قرار دے دی گئی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے زمبابوے  کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔ برسبین میں کھیلے جانے والےمیچ کے آخر میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو ڈرامائی صورتحال کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ورلڈ کپ، نیدرلینڈز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

میچ میں زمبابوے کو آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے لیکن ڈاٹ بال کے باعث ٹیم کو کوئی رن نہیں ملا اورکھلاڑی پویلین کی جانب  لوٹ گئے۔ لیکن امپائر  نے نوبال کا اشارہ دیتے ہوئے بتایا کہ کھیل ابھی باقی ہے۔

نو بال ملنے پر کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں لوٹ آئے۔اب آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے  لیکن زمبابوے کی ٹیم 4 رنز بنانے میں ناکام رہی  اور بنگلادیش نے میچ اپنے نام کر لیا۔

بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔ 20 اوورز میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز ہی بناسکی۔





Source link

متعلقہ

آصف علی کی بگ بیش میں دھواں دار بیٹنگ

Saeed

کراچی ٹیسٹ، پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش

Saeed

میچ ہارنے کے بعد افغانیوں نے پاکستانی تماشائیوں کو کرسیاں ماریں

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy