پاکستان کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں جانے کی امید برقرار رکھنی ہے تو آج ہر صورت نیدرلینڈز کو ہرانا ہو گا۔
بھارت اور زمبابوے سے آخری گیند پر میچ ہارنے والی ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی تلاش ہے ۔ پاکستان کا نیدرلینڈز کی کمزور ٹیم سے بڑا میچ بارہ بجے شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:زمبابوے سے شکست، ٹیم نے بہت مایوس کن کارکردگی دکھائی، بابر اعظم
دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پرتھ میں ہو گا جہاں گرین شرٹس زمبابوے کا 131 رنز کا ہدف نہیں حاصل کر سکے تھے اور میچ ایک رن سے ہار گئے ۔
میچ سے قبل کھلاڑیوں نے پرتھ میں خوب ٹریننگ کی ہے۔ نیدرلینڈز کے خلاف میچ کیلیے ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ۔ حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔