Swat Voice
Sport

کیرئیر کے اختتام پر نشے کا عادی ہو گیا تھا، وسیم اکرم

wasim akram - کیرئیر کے اختتام پر نشے کا عادی ہو گیا تھا، وسیم اکرم


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کیرئیر کے اختتام پر نشے کے عادی ہو گئے تھے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ  “میں خود کو خوش کرنا پسند کرتا تھا؛ مجھے پارٹی کرنا پسند تھا۔ اس دوران میں غلط عادات میں مبتلا ہو گیا جس میں ایک کوکین کا نشہ بھی تھا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کوکین کے نشے کی لت مجھے انگلینڈ میں ایک پارٹی کے دوران پڑی جب میں نے تھوڑی مقدار میں اسے استعمال کرنا شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں مجھے اس کی لت پڑ گئی اور یوں محسوس ہوتا تھا کہ میں اس کے بغیر کوئی کام ہی نہیں کر سکتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ نشے کی عادت نے مجھے بہت غصیلا بنا دیا تھا، میری بیوی ہما اس وقت اکیلی تھیں، ان کی خواہش تھی کہ ہم کراچی شفٹ ہو جائیں جہاں ان کے والدین اور دیگر رشتہ دار موجود تھے۔

فواد خان اور وسیم اکرم کی منی بیک گارنٹی فلم کا پہلا ٹیزر جاری

انہوں نے کہا کہ ایک دن میری بیوی کو میرے والٹ سے کوکین ملی، اس نے مجھے کہا کہ آپ کو مدد کی ضرورت ہے، میں مان گیا کیونکہ اس نشے پر میرا اختیار ختم ہو رہا تھا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میری بیوی نے میری نشے کی عادت کو ختم کرنے میں مدد کی،  2009 میں اچانک بیوی کے وفات کے بعد سے کوکین کی عادت چھوڑ دی، تب کے بعد سے کوکین کے استعمال کو مڑکر بھی نہیں دیکھا۔



Source link

متعلقہ

انتقال کے وقت پیلے کے پاس کتنی دولت تھی؟

Swat Voice Editor

سپر فور کی لائن اپ مکمل،پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا

Swat Voice Editor

نسیم شاہ نے جو کیا وہ ناقابل یقین تھا، بابراعظم

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy