Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

جنگلات قومی اثاثہ ہیں، تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد 

ADC2 - جنگلات قومی اثاثہ ہیں، تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد 

سوات وائس : جنگلات کے تحفظ سے متعلق ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر اور محکمہ جنگلات کے دیگر آفیسرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں میاندم،مرغزار،جامبل کوکارائی اور کبل کے  علاقوں کے مشران نے بھی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے اجلاس کو جنگلات کے تحفظ اور مسائل سے متعلق بریف کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کا کہنا تھا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں، انکا تحفظ مشترکہ ذمی داری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ جنگلات ہی ہیں جس کی وجہ سے سوات بھر کو منفرد حیثیت حاصل ہے اور سیاح حسین وادیوں کا رخ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جنگلات سے علاقے میں قدرتی تنوع کو فروغ ملتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مظمر اثرات جیسے سیلاب وغیرہ کو روکا جاسکتا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ جنگلات کی کٹائی کو ہر صورت روکنا ہوگا اور اس میں علاقہ مشران اور عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ

سوات کے چارباغ کے رہائشی سکول وین پر فائرنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

Swat Voice Editor

آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس کا اساتذہ پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

سیدو شریف اسپتال مالی بحران کا شکار، سو سے زائد ملازمین چھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy