Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے،آر پی او سجاد خان

DIG - پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے،آر پی او سجاد خان

سوات وائس :  آر پی او ملاکنڈ رینج سجاد خان نے کہا ہے کہ پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، پولیس اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائے، ڈیوٹی میں غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں آل ڈی پی او زکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا عوام کے ساتھ اچھی برتاؤ ہی سے یہاں جرائم میں کمی آسکتی ہے، تھانوں میں عوام کو سستہ سہولیات فراہم کیا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر بھروسہ قائم و دائم رہے، انہوں نے کہا کہ غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، آرپی او ملاکنڈ ڈویژن نے اجلاس کے آخر میں عوام الناس سے اپیل کی پولیس ساتھ تعاون کرکے اپنے علاقوں کو جرائم سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ

ملاکنڈ ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بطور پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر، تکنیکی واقفیت کے بارے سیشن کا انعقاد

Swat Voice Editor

دریائے سوات میں ڈوبنے والے نوجوان  کو زندہ نکال لیا گیا

Swat Voice Editor

سیلاب کے نو ماہ گزرنے کے بعد بھی پلوں کی تعمیر ممکن نہ ہوسکی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy