Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، فضل حکیم

سوات وائس : چئیرمین ڈیڈک و ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے امن و امن کی صورت حال پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں،ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہر فورم سے آواز اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم خان نے کہ سوات میں بڑی قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے ۔وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی حکومت نے سوات میں امن کی بحالی کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں جس کے باعث آج ایک بار پھر سوات میں امن بحال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کے لئے ادارے اور حکومت ایک پیج پر ہے جبکہ عوام نے بھی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں پاکستان اور دنیا بھر کے عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے اور وہ بلا خوف و خطر آسکتے ہیں ۔ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے کیونکہ یہاں کے عوام بدامنی اور قدرتی آفات کا شکا ہے عوام اس قابل نہیں کہ وہ مزید ٹیکس ادا کریں ۔ یہاں کاروبار مکمل طور پر خسارے میں جا رہا ہے ایسے میں یہاں کے عوام پر ٹیکس نافذ کرنا ان کے زخموں پر نمک چڑکنے کے برابر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سچا لیڈر ہے اور وہ توشہ خانہ کیس سے بھی سرخرو ہو کر نکلے گا ۔ جن لوگوں نے اربوں کی کرپشن کی وہ کھلے عام گھوم رہے ہیں اور عمران خان پر گھڑی چوری کا الزام لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت قریب ہے جب سچے اور جھوٹے لیڈر کا پتہ چل جائے گا۔ چیئرمین ڈیڈیک اور پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام منتخب نمائندے اور کارکن ایک پیج پر ہے اور ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف متحد ہے۔

متعلقہ

دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں مزید 60 دنوں کی توسیع

Swat Voice Editor

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ

Swat Voice Editor

نجی تعلیمی ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخوا ارشد خان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy