Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ بارش ہوئی تو آئی سی سی کو بڑا نقصان ہو گا

WhatsApp Image 2022 10 23 at 9.30.37 AM - ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ بارش ہوئی تو آئی سی سی کو بڑا نقصان ہو گا


ٹی 20 ورلڈکپ کے پاک بھارت مییچ میں اگر بارش ہو گئی تو آئی سی سی کو ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 70 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو گا۔

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہونے جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پاک بھارت ٹاکرا ہو گا جس کے ٹکٹ گزشتہ ماہ آدھے گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئے تھے۔

آج کے میچ میں بارش کے بھی قوی امکانات ہیں اور اگر بارش ہو جاتی ہے تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹکٹ ریفنڈ کرنے پڑیں گے۔ شائقین کو ٹکٹ ریفنڈ کی صورت میں آئی سی سی کو 70 لاکھ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا کھیل، بڑا مقابلہ، پاک بھارت ٹاکرا

پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں آدھے گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئی تھیں اور بعد ازاں اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوئیں۔ آج کے پاک بھارت میچ کے لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں اور اگر میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو 70 لاکھ ڈالرز تماشائیوں کو واپس کرنا پڑیں گے۔

بارش کے امکان نے نہ صرف شائقین کو تجسس میں مبتلا کر رکھا ہے بلکہ کھلاڑی بھی اس بارے میں تذبذب کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ میچ میں بارش ہونے پر شائقین کو مکمل رقم اس صورت میں واپس کی جائے گی کہ کھیل 10 اوورز سے کم کا ہوا ہو۔



Source link

متعلقہ

بابر اعظم کیلئے مداح کی خانہ کعبہ کے سامنے ورلڈ کپ 2023ء میں فتح کیلئے انوکھی دعا

Swat Voice Editor

زمبابوے سے شکست، ٹیم نے بہت مایوس کن کارکردگی دکھائی، بابر اعظم

Swat Voice Editor

قومی ٹیم کے کوچنگ پینل میں کون شامل ہو گا؟ نئے نام سامنے آ گئے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy