Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گا

WhatsApp Image 2022 10 22 at 1.44.27 PM - ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گا


میلبرن: ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آسٹریلیا کے میلبرن گراؤنڈ میں ہو گا تاہم میچ کے دوران بارش کا بھی قوی امکان ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی سربراہی میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ٹیم کی سربراہی روہت شرما کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں آصف علی، کپتان بابر اعظم، فخر زمان، حیدر علی، خوشدل شاہ، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد حارث، محمد رضوان، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2 دفعہ کا چیمپیئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کھیلے بغیر گھر روانہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان رویت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، ویرات کوہلی، دیپک ہودا، ہارڈک پانڈیا، روی چندرن اشون، دنیش کارتک، رشبھ پنت، ارشدیپ سنگھ، بھونیشور کمار، محمد شامی، محمد سراج، روی بشنو، یوزیندرا چاہل، شاردل ٹھاکر، اکسر پٹیل، ہرشل پٹیل شامل ہیں۔

دونوں ٹیمیں فتح کے لیے پر امید ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے شائقین انتہائی پرجوش ہیں جنہیں میچ کا شدت سے انتظار ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ ہم نیوز کی ویب سائٹ پر لائیو بھی دیکھا جا سکے گا اور لمحہ بہ لمحہ کی صورتحال سے اپنے قارئین کو آگاہ کرتے رہیں گے۔



Source link

متعلقہ

محمد رضوان پلئیرآف دی منتھ

Swat Voice Editor

بابر کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، مصباالحق

Swat Voice Editor

احسان اللہ کو نیوزی لینڈ کیخلاف موقع نہ دینے پر محمد عامر ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy