Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف

WhatsApp Image 2022 10 22 at 2.16.08 PM - ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف


سڈنی: ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے بہترین کھیل کا مظاہرین کیا۔ نیوزی لینڈ کا پہلا کھلاڑی فن ایلن 16 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے کھلاڑی کانے ویلیمسن نے 23 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ فلپس بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 10 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گا

اوپنر آنے والے کھلاڑی ڈیون کانوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 2 اور ایڈم زامپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔



Source link

متعلقہ

فخر زمان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

Swat Voice Editor

ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر آ گئے

Swat Voice Editor

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy