سوات وائس : آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے وقتاً فوقتاً سرچ آپریشن کر رہے ہیں ۔ سوات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں طالبان موجود تھے وہاں پر اب سیکورٹی اداروں کا کنٹرول ہے ، ہم وہاں جائیں گے اور وہاں جا کر کڑہائی بھی کھائیں گے ۔
آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ دو تین مہینے میں تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، میں سوات،خیبر پختونخوا اور پاکستان کے عوام کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگلے سال کے آغاز سے وہ بلا خوف و خطر سوات گھومنے کے لئے آئیں ۔