Swat Voice
Sport

سری لنکا کی نیدرلینڈ کو شکست

srilanka - سری لنکا کی نیدرلینڈ کو شکست


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدرلینڈ کو شکست دے دی، سری لنکا نے نیدرلینڈ کو 163 رنزکا ٹارگٹ دیا تھا۔ نیدرلینڈ کی ٹیم 20 اورز میں 146 رنز بنا سکی جبکہ اس کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے کشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے جبکہ چرت اسلانکا نے 31 اور بھانوکا راجا نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستانی اسکواڈ میلبرن پہنچ گیا

نیدرلینڈ کی ٹیم سے 163 رنز کے تعاقب میں میکس او ڈاؤڈ 71 ناٹ آوٹ رہے، جبکہ سکاٹ ایڈورڈز نے 21 اور ٹام کوپر نے 16 رنز بنائے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پہلے مرحلے کا دوسرا میچ یو اے ای اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر بروز ہفتے سے سڈنی میں ہورہا ہے۔

 

 

 



Source link

متعلقہ

50گیندوں پر 50رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی، شعیب اختر

Swat Voice Editor

اروشی روٹیلا کون ہے، میں نہیں جانتا،نسیم شاہ

Swat Voice Editor

سلیکٹرز نے کہا کہ بابر اعظم کو تبدیل کرنا پڑے گا، نجم سیٹھی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy