Swat Voice
Sport

پاکستان جانا سیکیورٹی رسک، فیصلہ بھارتی وزارت داخلہ کا

india 2 - پاکستان جانا سیکیورٹی رسک، فیصلہ بھارتی وزارت داخلہ کا


بھارتی ٹیم کا ایشیا کپ 2023 کیلئے پاکستان جانا سیکیورٹی رسک ہو گا، ٹیم کے جانے کا فیصلہ صرف بھارتی وزارت داخلہ کرے گی۔

بھارت کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے پی سی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی کی بات سننے کی پوزیشن میں نہیں ہے، یہ بی سی سی آئی کا معاملہ ہے اور وہ اس پر تبصرہ کریں گے۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بھارت کھیلوں کا پاور ہاؤس ہے، جہاں کئی ورلڈ کپ منعقد کیے جا چکے ہیں، ون ڈے ورلڈ کپ بھی اگلے سال بھارت میں ہوگا اور دنیا بھر کی تمام بڑی ٹیمیں اس میں حصہ لیں گی، پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی کیونکہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات ہیں، یہ صرف کرکٹ نہیں ہے بھارت کسی کی بات سننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2023 میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت تمام بڑی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے بوکھلاہٹ میں سچ کا ساتھ دے دیا

واضح رہے دو روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شا نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر ہو سکتا ہے،  لیکن  بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ جس کے بعد پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا ہے، خط میں سیکریٹری سے وضاحت طلب کی گئی ہے، پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل مجاز اتھارٹی ہے۔

بی سی سی آئی سیکریٹری کے بیان پر وضاحت مانگے، بطور اے سی سی رکن بھارت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، امید ہے اے سی سی آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت کو یقینی بنائے گا۔



Source link

متعلقہ

آئی سی سی سالانہ اجلاس، پاکستان کی نمائندگی کون کریگا؟ فیصلہ نہ ہوسکا

Swat Voice Editor

رکشہ ہے یا طیارہ ؟ وسیم اکرم، وقار یونس کنفوژ

Swat Voice Editor

عامر سہیل نے نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے لیگل نوٹس بھیج دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy