Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

محمد سلیم ایڈوکیٹ کے قتل میں ملوث 3 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

Saleem 23 - محمد سلیم ایڈوکیٹ کے قتل میں ملوث 3 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

سوات وائس :  تھانہ کبل کے علاقہ ہزارہ میں محمد سلیم ایڈوکیٹ کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور ملوث ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے۔واقعے کا اطلاع ملتی ہی ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے اور اصل ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا. ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشدخان ڈی ایس پی کبل زاہد خان، ایس ایچ او تھانہ کبل نواب خان و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کی خاطر کبل ہسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکھٹے کرکے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مختلف جگہوں پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے تین ملزمان وزیر زادہ ولد سخی جان سکنہ امام ڈھیری، رحمانی جان ولد شاہ جہان سکنہ مام ڈھیری، ڈاکٹر داود ولد ڈاکٹر ابراھیم سکنہ حیات آباد پشاور کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں جلد از جلد گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائے گا۔وجہ عناد مقتول ایڈوکیٹ کے بیٹے کے مطابق سابقہ دشمنی بتائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ

سنگوٹہ پبلک سکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ،ایک بچی جاں بحق،ایک استانی اور چھ بچیاں زخمی

Swat Voice Editor

بائی پاس روڈ واقعہ، سوات بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

Swat Voice Editor

کوکارئی، 20 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy