سوات وائس : تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایڈوکیٹ محمد سلیم ولد گل خان سکنہ امام ڈھیرئی پر ہزارہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کی جا چکی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی ذاتی دشمنی بھی تھی۔
متعلقہ
- Comments
- Facebook comments