Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی

WI vs ZIM - ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی


ہوبارٹ: ٹی 20 ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 45 رنز بنائے جبکہ کائل میئرز 13، ایون لیوس 15، کپتان نکولس پورن 9، رومن پاول 28، شمارا پروکس صفر، جیسن ہولڈر 4 اور عقیل حسین 23 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3، بلیسنگ مزارابانی نے 2 اور شان ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 122 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے ویسلی مدھویرے 27، ریگیس چکابوا 13، ٹونی مونیونگا 2، کپتان شان ولیمز ایک، سکندر رضا 14 اور ریان برل 18 رنز بناسکے۔

لیوک جونگوے میچ کے اختتامی لمحات میں 29 رنز بنانے میں کامیاب رہے لیکن ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4، جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ عقیل حسین اور اوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



Source link

متعلقہ

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

Swat Voice Editor

بابر اعظم بھارت کے سپورٹس نصاب میں شامل

Swat Voice Editor

سوریا کمار یادیوو پسندیدہ کھلاڑی ہیں، کبھی رینکنگ کا نہیں سوچا، محمد رضوان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy