Swat Voice
Sport

بھارت کیوں نہیں آ رہا؟ پاکستان نے اے سی سی سے وضاحت مانگ لی

BABAR 4 - بھارت کیوں نہیں آ رہا؟ پاکستان نے اے سی سی سے وضاحت مانگ لی


بھارت کا پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کھیلنے سے انکار پر پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں بی سی سی آئی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری سے وضاحت طلب کی ہے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل مجاز اتھارٹی ہے، بی سی سی آئی سیکریٹری کے بیان پر وضاحت مانگے، بطور اے سی سی رکن بھارت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، امید ہے اے سی سی آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت کو یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار

واضح رہے گزشتہ روز بھارت نے ایشیا کرکٹ کپ 2023 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شا نے کہا کہ ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر ہو سکتا ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

یاد رہے آخری بار بھارتی ٹیم نے راہول ڈریوڈ کی قیادت میں 2005 سے 2006 میں دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، بھارت اور پاکستان نے 2012 سے 2013 کے بعد سے کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔



Source link

متعلقہ

مجھ سے دو کیچز ڈراپ ہوئے، اگر وہ کیچز کر لیتا تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا، بابر اعظم

Saeed

بھارتی اداکارہ پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کی فین

Saeed

پاکستان یا انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کون اٹھائے گا؟فیصلہ کل ہو گا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy