Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

SL VS UAE - ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی


گیلونگ: ٹی 20 ورلڈ کپ راؤنڈ ون کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی۔

اوپنر بیٹر پاتھون نسانکا نے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، دھننجایا ڈی سلوا نے 33 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، بھانوکا راجا پاکسے 5 رنز بنا سکے۔

ٹی20 ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای اچھا کھیل نہ پیش کر سکا۔ اوپنر محمد وسیم 2 اور چراغ سوری 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ آریان لکڑا، کپتان رضوان ایک ایک رن بنا سکے۔ ورتیا اروند 9، باسل حمید 2 رنز پر محدود رہے، آیان افضل نے 19 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کی فتح کے لیے ناکافی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار

سری لنکا کے 152 رنز کے جواب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 17.1 اوور میں 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ آج کے میچ میں ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں متحدہ عرب امارات کے باؤلر کارتک میپن نے سری لنکا کے خلاف پہلی ہیٹرک بنا ڈالی۔

یو اے ای کے لیگ اسپنر کارتک میپن نے بھانوکا راجا پاکسے، چارتھ اسالنکا اور داسن شاناکا کی وکٹیں لے کر اس ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک کی۔



Source link

متعلقہ

قومی ٹیم سری لنکا کی زمین پر سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بن گئی

Swat Voice Editor

پاک ویسٹ انڈیز سیریز ایک ماہ آگے بڑھانے کا امکان

Swat Voice Editor

کلیان مباپے،لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے آگے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy