Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

وزیر اعلیٰ محمود خان اور فضل حکیم کی پشاور میں ملاقات

CM 4 - وزیر اعلیٰ محمود خان اور فضل حکیم کی پشاور میں ملاقات

سوات وائس: چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے سی ایم ہاؤس پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ضلع سوات کی مجموعی صورتحال، ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور مجوزہ منصوبوں پر لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی۔ چئیرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو مختلف منصوبوں جس میں مینگورہ کے لئے گریویٹی واٹر سپلائی سکیم، سیدو شریف میں گرلز کالج، گائنی اور کارڈیالوجی ہسپتال و دیگر پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے حوالے سے ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا بیشتر ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر مطمئن ہیں اور بعض منصوبوں پر پیشرفت میں تیزی لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ چئیرمین ڈیڈیک سوات کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سوات کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں میں پیشرفت کے لئے امن نہایت ضروری ہے، ضلع میں ترقی کے جس نئے دور کا آغاز ہوا ہے اس کے ثمرات کو عوام تک منتقل کرنے کے لئے پر امن ماحول کا ہونا ضروری ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں صوبہ خصوصاً  پسماندہ اور بدامنی سے متاثرہ علاقوں نے ترقی کا ایک نیا دور دیکھا اور جہاں تاریخ میں پہلی بار میگا ترقیاتی منصوبے متعارف کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام صوبے میں بہتر اور پر امن فضاء کی بدولت ممکن ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات میں ترقیاتی کاموں کا جو جال بچھا رکھا ہے ان کی 8875„کمیل کے لئے امن اور استحکام کا ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں نہ صرف امن و استحکام کو قائم رکھا جائے گا بلکہ ترقیاتی کام بھی جاری و ساری رہیں گے۔

متعلقہ

مینگورہ پولیس کی کارروائی، مرغیوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے گرفتار

Swat Voice Editor

ڈی آر سی ممبران اور ڈی آئی جی کے مابین ملاقات

Swat Voice Editor

فضل حکیم خان کا زخمی طالب علم کی عیادت کے لئے ہسپتال کا دورہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy