Swat Voice
Sport

بھارت کا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار

india 1 - بھارت کا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار


بھارت نے ایشا کرکٹ کپ 2023 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، ایشیا کرکٹ کپ 2023 میں پاکستان میں ہونا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شا ، نے کہا ہے ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر ہو سکتا ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

اس سے پہلے یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلئے پاکستان آسکتی ہے تاہم اب بھارتی بورڈ کی جانب سے اس کی تردید کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، جسپریت بمرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

آخری بار بھارتی ٹیم راہول ڈریوڈ کی قیادت میں 2005 سے 2006 میں دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، بھارت اور پاکستان نے 2012 سے 2013 کے بعد سے کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔



Source link

متعلقہ

نیدرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سپر اوور میں شکست دے دی

Swat Voice Editor

ثناء میر کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے سے انکار

Swat Voice Editor

بابر اعظم کا کیوی کپتان ولیمسن کی صحتیابی کیلئے پیغام

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy