Swat Voice
Sport

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسرا اپ سیٹ،اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو زیر کرلیا

scotland - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسرا اپ سیٹ،اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو زیر کرلیا


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسرا اپ سیٹ ہو گیا۔ اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو زیر کر لیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ  راؤنڈ میں دوسرا اپ سیٹ ہو گیا۔ اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 118 رنز بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر بھی کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت

ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے اوپنر جارج منسے 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کا کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔



Source link

متعلقہ

چاہتا ہوں جو میرے ساتھ ہوا بابر کے ساتھ نہ ہو، سرفراز احمد

Swat Voice Editor

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون ؟

اہم پاکستانی کرکٹر انجری کا شکار

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy