Swat Voice
Sport

پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونےکا امکان

pak india 1 - پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونےکا امکان


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا  کے محکمہ موسمیات نےاتوار 23 اکتوبرکو میلبورن میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی۔  پیش گوئی  کے مطابق پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبرکو پاکستان اور بھارت میلبورن میں آمنے سامنے ہوں گے۔میلبورن میں میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو فائنل میں شکست

رپورٹ کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہونےکی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ گروپ میں دوسری ٹیمیں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ ہیں۔ اس گروپ میں مزید دو ٹیمیں ہوں گی جو کوالیفائر میں حصہ لینے کے بعد جوائن کریں گی۔



Source link

متعلقہ

آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

Swat Voice Editor

اسکاٹ لینڈ سے شکست، ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکا

Swat Voice Editor

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy