Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

اگر ادارے ناکام ہوگئے ہیں تو عوام اور پولیس قیام امن کے لئے کافی ہے، عبداللہ خان

Abdullah - اگر ادارے ناکام ہوگئے ہیں تو عوام اور پولیس قیام امن کے لئے کافی ہے، عبداللہ خان

سوات وائس :  چئیر مین تحصیل مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ یہ 2008  نہیں 2022 ہے، اب سب جانتے ہیں کہ کون کیا کررہاہے،اس خام خیالی سے نکلنا چائیے کہ سوات کے لوگ دوبارہ بے گھر کئے جا ئیں گے ۔یہ بات ذہین نشین کرلیں کہ اس دفعہ سوات چھوڑنے سے پہلے ہمارے لاشوں پر گزرنا  پڑے گا، ہم  امن چاہتے ہیں اگر ادارے قیام امن میں ناکام ہوچکے ہیں تو عوام اور پولیس امن قائم کرسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار تحصیل چئیرمئن مٹہ عبداللہ خان نے سوات سیدو شریف ودودیہ ہال میں گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تحصیل چئیرمین عبداللہ خان نے مزید کہا کہ امن قوم کی ضرورت ہے اور سیاست سے بالاتر ہوکر جو بھی امن کے لیے اواز اٹھائے گا ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ایسے ازادی بے معنی ہے جس میں عوام اپنے ہی علاقے میں محفوظ نہ ہو، ہم سوات کے امن پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ہم امن چاہتے ہیں اور امن کے قیام کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم سب کا صوبائی، مرکزی اور ریاستی ادارں سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ سوات میں فوری طور پر امن کے قیام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ

دریائے سوات سے خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی

Swat Voice Editor

سیدو شریف میں ایڈوکیٹ اسداللہ نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، اسپتال منتقل، وکیل گرفتار

Swat Voice Editor

پولیس اور پاک فوج مشترکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ذیشان اصغر

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy