اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری کوارٹرفائنل میچ میں پاکستان نے تنزانیہ کو دو ایک سے شکست دے دی ہے ۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل اور فائنل میچ بھی آج ہی کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونا لڈو کلب فٹبال میں 700 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت 24 ممالک کی 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستانی ٹیم گروپ اے میں شامل ہے ۔ قطر، سوڈان اور بوسنیا کی ٹیمیں بھی گروپ اے کا حصہ ہیں ۔